اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے ملک کے آئندہ صدارتی انتخابات میں امیدوار بننے کیلئے، کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ امیدوار بننے کے امکان کو مسترد نہیں کرتیں تاہم اس سلسلے میں ابھی غور کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہیلری کلنٹن نے، جنھوں نے سنہ دو ہزار آٹھ کے صدارتی انتخابات میں پارٹی امیدوار کیلئے، ہونے والی اندرون پارٹی رقابت میں، بارک اوباما کے مقابلے میں شکست کھائی تھی، میکسیکو میں تشکیل پانے ایک اجلاس میں میں کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں آئندہ سال کے شروع میں کوئی فیصلہ کریں گی اور ابھی وہ اس مسئلے پر صرف غور کررہی ہیں۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ ہیلری کلنٹن، سنہ دو ہزار سولہ کے، امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈموکریٹ پارٹی کیطرف سے ممکنہ طور پر امیدوار بن سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲